0

پاکستان 2025 تک بہترین عالمی معیشتوں میں شامل ہوجائیگا، وزارت منصوبہ بندی کی نوید

Spread the love

وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے کہا ہے پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین اور2047ء میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیگا، سی پیک کو مزید موثر بنانے کیلئے اس منصوبے میں تیسرے ملک کی سرمایہ کاری کو بھی شامل کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ میں آئل سٹی بنایا جائیگا۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام کے مطابق سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ترین ملک بنا دیا ہے، پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے امریکا کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے، انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

Leave a Reply