Pakistan Hindu Council

گیارہ بیگناہ ہم عقیدہ پاکستانیوں کا قتل، پاکستان ہندو کونسل کا بھارت کیخلاف بڑا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان ہندو کونسل اعلان

پاکستان ہندو کونسل نے عالمی عدالت انصاف جانے کا اعلان کردیا، جلد سپریم

کورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی جائیگی۔ بھارت کیلئے پاکستان کی جاسوسی سے

انکار پر قتل ہونیوالے گیارہ پاکستانی ہندوﺅں کے قتل پر اسلام آباد میں بھرپور

احتجاج کے بعد پاکستان ہندو کونسل نے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا-

== یہ بھی پڑھیں =: جے پور، انتہا پسند ہندوں نے پاکستانی قیدی قتل کردیا
—————————————————————————————-

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر

رمیش کمار نے قتل ہونیوالے خاندان کی خاتون شری متی مکھی کے ہمراہ پریس

کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہر جودھ پور میں جو 11 پاکستانی

ہندووں کیساتھ ہوا اس پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان بھر سے ہندو

یہاں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاھرے کیلئے آئے۔ جس خاندان کو قتل کیا

گھا اسکی بیٹی شریمتی مکھی یہاں موجود ہیں، ھم نے انتظامیہ سے تعاون کرتے

ہوئے جلد دھرنا ختم کیا۔ ہمارا مقصد بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی یاد

داشت دینا تھی، ہم نے بھارتی ہائی کمیشن کو اپنے مطالبات حوالے کئے۔ ہمارا

مطالبہ ایف آئی آر کی کاپی، پوسٹمارٹم رپورٹ اور پاکستان ہائی کمیشن دھلی کو

ساری معلومات تک رسائی ہے۔

===: مودی صاحب ” رام ” کا نام لے کر غلط کام مت کریں، ڈاکٹر رمیش کمار

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہندو مذھب امن کی تعلیم دیتا ہے لیکن کشمیر میں مظالم

ہورہے ہیں۔ مودی سے کہتا ہوں رام کا نام لے کر غلط کام مت کریں۔ پاکستان کی

سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے

مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا غلط فیصلہ دیا، بھارت سے مطالبہ ہے

سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔ بھارت میں جس طرح آٹھ سال

تک رہنے والے پاکستانی ہندو خاندان کیساتھ جو کیا گیا، وہ سٹیزن ایکٹ کا بھانڈا

پھوڑتی ہے۔ ہماری جدوجہد یہاں ختم نہیں ہوگی، کشمیر کی جدوجہد میں ھم

نے صرف پانچ فیصد کیا ہے جو کرنا چاہئے تھا۔

===: مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند، مساجد کو مندربنانے کا سلسلہ ترک کرو

مودی ہندو مذھب کے مطابق انسان سے محبت کریں، پاکستانی ہندووں کو پاکستان

کیخلاف جاسوسی کیلئے مجبور مت کریں۔ شریمتی مکھی کہتی ہیں جب تک

انصاف نہ ملا وہ نہیں جائیں گی، ھم اس سارے معاملہ کو قانونی طریقے سے

بھی نمٹائیں گے، اس معاملہ کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جاﺅں گا۔ ملک

بھر کی تمام بارز سے درخواست ہے اس کیس میں انصاف ملنا چاہئے۔ مقبوضہ

کشمیر میں بھارت ظلم کی حدیں پار کررہا ہے، بھارت ظلم کرکے چھپانے کی

ناکام کوشش کررہا ہے۔ بھارت میں مساجد کو گرا مندر بنانے کی روش چل نکلنا

امن کیلئے خطرہ ہے۔

بےگناہوں کا قتل ہضم نہیں کرنے دینگے، عالمی عدالت انصاف جائینگے

انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہندو مذہب کی روح کے مطابق چلو۔

یہ نہیں ہو سکتا پاکستانی ہندووں کو جاسوسی کیلئے تیار کرنے کی کوشش کی

جائے وہ مان جائیں تو ٹھیک ورنہ قتل کردیا جائے۔ میں نے سابق ججوں سے

گیارہ ہندووں کے قتل کو عالمی انسانی حقوق عدالت میں لے جانے کیلئے

مشاورت کی ہے، یہ کیس عالمی سطح پر اہم کیس ہوگا۔

===-: مجھے انصاف نہ ملا تو خود کشی کرلونگی، شری متی مکھی

متاثرہ خاندان کی بچ جانیوالی اکیلی خاتون شری متی نے کہا ہمارا بھارت یا

پاکستان سے کوئی جھگڑا نہیں، ہمارے لوگ کیوں قتل کر دیئے گئے، مجھے

جواب چاہئے۔ میرا سارا خاندان بھارت میں قتل کردیا گیا، میں نے اب زندہ رہ کر

کیا کرنا ہے۔ مجھے انصاف چاہیے میں اسلام آباد میں بیٹھی ہوں ،مجھے کوئی تو

بتائے میرے خاندان کیساتھ کیا دشمنی تھی کہ قتل کر دیا گیا، مجھے انصاف نہ

ملا تو خود کشی کرلوں گی، اکیلی پورے خاندان میں بچی ہوں۔ بھارت سرکار

کہتی ہیں کہ مرنیوالوں نے خود کشی کی تو ان کے چہرے کیوں وہاں ہمارے

رشتہ داروں کو کیوں نہ دکھائے۔ انسان کو تو کتے پر رحم آجاتا ہے مگر وہاں

بچوں پر بھی رحم نہ آیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان ہندو کونسل اعلان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply