پاکستان ہمارا دوسراگھر، تجارتی حجم بڑھانا ضروری،ماجد بن عبداللہ سعودی وزیر تجارت

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے کہا ہے پاکستان کیساتھ ہمارا تجارتی حجم بہت کم ، اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، پاک سعودی تعلقات نئی سمت میں جارہے ہیں،

دونوں حکومتوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں مزید کام کرنے کی بھی ضرورت ہے، پیرکو پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا مستقبل میں اس کانفر نس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے .

ہمیں حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرکے ان پر کام کرنا چاہیے تاکہ سماجی، معاشی وباہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھا ئیں،عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے ، ہم پاکستان کو پر امن و ترقی یافتہ ملک بنانے میں ہر ممکنہ کوشش کریں گے،

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کیساتھ مخلص ہیں اور ہم مخلصانہ تعلقات پرعمران خان کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب اور پاکستان درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں،

کانفرنس سے خطاب میں مشیر تجارت عبدالرزاق دا ئود کا کہنا تھا سعودی عرب کی پاکستا ن میں سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کیلئے ہم مشکور ہیں، کاانفرنس کے نتیجے میں دنوں ممالک میں مزید سرمایا کاروی ہوگی،

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف کا اس موقع پر کہنا تھا سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں لگائی جانیوالی آئل ریفائنری پانچ سال کی مدت میں مکمل ہوگی جس پر تقریباً دس ارب ڈالر لاگت آئے گی،

یہ آئل ریفائنری جدید سہولیات کی حامل ہوگی جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔ دو ارب ڈالر کے دو بجلی گھر بھی سعودی عرب کو فروخت کئے جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب پاکستان کو سات ارب ڈالر مالی امداد کی مد میں دے گا اور پاکستان سے سرجیکل آلات بھی خریدے گا اس حوالے سے مفاہمت کی سات یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply