pcb and phf jtnonline

پاکستان ہاکی فیڈریشن پاکستان کرکٹ بورڈ کی مقروض ہونے کا انکشاف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن

پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے سروس چارجز کی مد میں ادا کی

گئی رقم پر ایڈوانس ٹیکس کی ریکوری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف

) کو تین مہینے کا وقت دے دیا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان ہاکی

فیڈریشن کی انتظامیہ نے سپانسر شپ کے انتظامات کرنیوالی فرم کو 54 ملین

روپے بطور 30 فیصد سروس چارجز کے دیئے، اس فرم کو 2009ء میں صرف

ایک ایونٹ کیلئے ہائیر کیا گیا لیکن وہ 2015ء تک کام کرتی رہی اور پیسے لیتی

رہی-

=—= یہ بھی پڑھیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن آئین کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم
——————————————————————————————————-

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ہمارے رولز

میں کمی تھی جس کو ہم نے صحیح کر دیا ہے، تمام ریکوری کراکے حکومت کے

خزانے میں جمع کرائیں گے، یہ کنٹریکٹ چار سال کیلئے ہوا تھا، کمیٹی میں آڈٹ

حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایچ ایف کو ادھار دیا یوا

ہے۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر

شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ

کے 2015-16 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا-

=—= ہاکی فیڈریشن کو 186 ملین ادا کئے گئے، آڈٹ حکام

آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 38 سپانسرز کی جانب

سے 186 ملین روپے کی سپانسر شپ فیس ادا کی گئی، ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ

نے سپانسر شپ کے انتظامات کرنیوالی فرم کو 54 ملین روپے بطور 30 فیصد

سروس چارجز کے دیئے، تمام ادائیگیاں کیش میں کی گئیں، اس فرم کو ایک سال

کے لیئے ہائیر کیا گیا اور وہ چھ سال کام کرتی رہی، فرم کو 2009ء میں صرف

ایک ایونٹ کیلئے ہائیر کیا گیا لیکن وہ 2015ء تک کام کرتی رہی اور پیسے لیتی

رہی-

=—= ہاکی فیڈریشن ہمارا قومی ادارہ ہے، سیکرٹری جنرل آصف باجوہ

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کا اجلاس میں مزید کہنا تھا فیڈریشن

ہمارا قومی ادارہ ہے، یہ کنٹریکٹ چار سال کیلئے ہوا تھا، اس سپانسرشپ کے بعد

ہمارے پاس کوئی سپانسر نہیں آیا، ہاکی فیڈریشن کی فنانشل پوزیشن مضبوط نہیں

تھی، کنوینر کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ٹیکس کی ریکوری ہونی چاہیے،

کمیٹی نے سروس چارجز کی مد میں ادا کی گئی رقم پر ایڈوانس ٹیکس کی

ریکوری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تین مہینے کا دے دیا، آڈٹ حکام نے

کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ادھار دیا ہوا

ہے۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply