پاکستان گلابی نمک کو عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرانے کیلئے تیار

پاکستان گلابی نمک کو عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرانے کیلئے تیار

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستان گلابی نمک

باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن ( جی آئی ) رجسٹریشن کے بعد پاکستان

نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے

مطابق وزارت تجارت کے حکام نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن ( آئی پی او )

پاکستان کے نمائندوں کیساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ

حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020ء کے تحت گلابی نمک کو بھی

رجسٹرڈ کرائے گی-

==–== اقدام نمک کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے حوصلہ افزاء

وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی زیرِصدارت ہونے

والے اجلاس میں چئیرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے بھی شرکت کی، اجلاس

کے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور

کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا

جائے، مشیر تجارت نے کہا کہ چاول کی رجسٹریشن کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ

پاکستان کے نمک کے ذخائر سے گلابی نمک کو جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ

کرایا جائے گا، یہ اقدام نمک کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ان کا بزنس عالمی

سطح تک وسیع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا-

==–== کاروباری برادری سے مصنوعات کی نشاندہی کی درخواست

عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ

ایک رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی ترجیحی

بنیادوں پر جی آئی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی، انہوں

نے کاروباری برادری سے مصنوعات کی نشاندہی کی درخواست کی جنہیں عالمی

استحصال سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا

جا سکے، مشیر تجارت نے مختلف مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن کی اہمیت

کو دہراتے ہوئے کہا کہ مصنوعات کی رجسٹریشن پاکستان کی قومی و بین

الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے ایک ممکنہ معاشی ہتھیار کے طور پر کام کرے

گی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں</a
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

پاکستان گلابی نمک

Leave a Reply