Gold

سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 44 واں نمبر، ورلڈ گولڈ کونسل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستان کے سونا ذخائر

ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے

پاس سونے کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں اور فہرست میں پاکستان 44

ویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس اسوقت 64.6 ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو کہ

اس کے مجموعی ذخائر کا 20.7 فیصد بنتے ہیں۔

سونے کے سب سے بڑے ذخائر 8133.5 ٹن امریکہ کے پاس، جرمنی کا نمبر دوسرا
———————————————————————

آئی ایم ایف اور ورلڈ گولڈ کونسل اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 میں

سونے کے سب سے بڑے ذخائر 8133.5 ٹن امریکہ کے پاس ہیں جو کہ اس

کے مجموعی ذخائر کا 79 فیصد بنتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے

پاس 3363.6 ٹن یعنی ذخائر کا 75.6 فیصد، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن یعنی

71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن یعنی ذخائر کا 65.5 فیصد، روس کے

پاس 2299.9 ٹن یعنی ذخائر کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن یعنی

ذخائر کا 3.4 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گولڈ فنگس ( سونے کی پھپھوندی )

سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن یعنی ذخائر کا 6.5 فیصد، جاپان کے پاس 765.2 ٹن یعنی ذخائر کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن یعنی ذخائر کا 7.5 فیصد، نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 71.4 فیصد، ترکی کے پاس 583.0 ٹن یعنی ذخائر میں سے 37.9 فیصد ہیں-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
———————————————————————

تائیوان کے پاس 422.7 ٹن یعنی ذخائر میں سے 4.7 فیصد۔ پرتگال کے پاس 382.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 77.7 فیصد، قازقستان کے پاس 378.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 65.5 فیصد، ازبکستان کے پاس 342.8 ٹن یعنی ذخائر میں سے 60 فیصد، برطانیہ کے پاس 310.3 ٹن یعنی ذخائر میں سے 10.2 فیصد، لبنان کے پاس 286.8 ٹن یعنی ذخائر میں سے 1.6 فیصد اور دنیا میں 35017.79 ٹن سونے کے ذخائر ہیں۔

پاکستان کے سونا ذخائر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply