پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، محبوبہ مفتی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(مانیٹرنگ )پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مرکز کے

پاس پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں پڈگام

میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے پاس

جو ایجنڈا ہے اسی پر پاکستان اور بھارت کو عمل کرکے آگے کا راستہ طے کرنا

ہوگا کیونکہ مذاکرات کے ذریعے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ

ریاست میں حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور یہ مرکزی حکومت غلط

پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند پڑے قیدیوں کو حقوق ملنے

چاہیے انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کے قیام کی خاطر پی ڈی پی نے

بہت کام کیا انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے

درمیان حالات بہتر نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا

حل تلاش کیا جانا چاہیے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر تخریب

کار عناصر ریسند دوانیوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے

پاس مسئلہ کشمیر کے حل کا روڈ میپ ہے اس روڈ میپ سے جموں و کشمیر جو

اس وقت مصیبت میں پھنسا ہوا ہے اس مصیبت سے نکل سکتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply