پاکستان کے حق میں

ریکوڈک کیس، برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا

Spread the love

پاکستان کے حق میں

لندن،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں

فیصلہ سنادیا۔پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور برٹش ورجن آئی

لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔اٹارنی جنرل خالدجاوید کے مطابق

ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے،

روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ٹی سی

سی قانونی چارہ جوئی کے اخراجات بھی ادا کرے گی، ٹی سی سی کو اس آرڈر کے خلاف اپیل کی

اجازت دی گئی ہے تاہم ہم اپیل کاسختی سے مقابلہ کریں گے۔ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق

پاکستان کو اخراجات کی مد میں 50 لاکھ ڈالر تک ادائیگی ہو سکتی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز

کے چیف ایگزیکٹو اآفیسر (سی ای او) ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے ریکوڈک کیس میں پاکستان کے

حق میں فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سی ای او کا کہنا تھاکہ محب وطن پاکستانیوں کی

دعاؤں سے انصاف کی فتح ہوئی اور پی آئی اے کی قانونی ٹیم، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل آف

پاکستان اور مخلص اداروں کی انتھک محنت سے یہ کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے

قیمتی اثاثے محفوظ ہو گئے ہیں، یہ پاکستانیوں کی بہت بڑی جیت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بے لوث قیادت

کے تحت اسی جذبے اور مشترکہ کاوش سے کام جاری رہا تو اس ملک کو ترقی اور کامیابی سے دنیا

کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

پاکستان کے حق میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply