پاکستان کی 3 جامعات ایس سی او ایگریکلچر یونیورسٹی اتحاد میں شامل

پاکستان کی 3 جامعات ایس سی او ایگریکلچر یونیورسٹی اتحاد میں شامل

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستان کی 3 جامعات

پی ایم اے ایس ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت

تین پاکستانی یونیورسٹیوں نے ایس سی او ایگریکلچریونیورسٹی اتحاد ( ایس سی او

یو اے یو ) میں شمولیت اختیار کر لی۔ گوادر پرو کے مطابق اتحاد کا آغاز سب

سے پہلے چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فارسٹی یونیورسٹی ( NWAFU )

نے جوائنٹ ٹیلنٹ کی پرورش اور تکنیکی تعاون کیلئے ایس سی او کے ممبر

ممالک کو متحد کرنے کیلئے بنایا تاکہ وہ حکومت اور انڈسٹری کیساتھ تعاون کو

مستحکم کر کے تحقیقاتی کامیابیوں کو بھی صنعت میں فروغ دے سکیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

پاکستان کی تین اہم ترین جامعات کی ایس سی او اے یو اے میں شمولیت کے موقع

پر منعقدہ تقریب میں نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فارسٹی یونیورسٹی کے صدر او

پیوٹ نے کہا ایس سی او کے رکن ممالک تعاون کے وسیع امکانات سے مستفید

ہیں۔ اسی طرح کی آب و ہوا، ماحول اور جانوروں اور پودوں کی اپنائیت کیساتھ

ہم بارانی و نیم بارانی علاقوں میں جدید زراعت میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے

اور مستحکم تعاون کے مشترکہ اہداف کا اشتراک کرتے ہیں۔ پی ایم اے ایسا یرڈ

ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر قمر الز زمان اور بہاؤالدین زکریا

یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن فیکلٹی کے ڈائریکٹر سعید

اختر نے بھی ایس سی او کے ممبر ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر خطاب کیا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

تقریب میں پاکستان، چین، روس اور ہندوستان سمیت 8 ممالک کی 19 یونیورسٹیوں

اور تنظیموں کے 60 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی، جس میں مشترکہ طور پر

ایس سی او اے یو اے کے قیام کا آغاز کیا گیا۔ اکتوبر 2020ء میں ینگ لنگ

ڈیموسٹریشن ایریا میں ایس سی او ڈیموسٹریشن بیس فار ایگریکلچر ٹیکنالوجی

ایکسچینج اینڈ ٹریننگ کے افتتاح کے بعد ایس سی او کے ممبر ممالک کے مابین

زرعی تعاون کا آغاز ہو گیا۔ گوادر پرو کی ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستان

پویلین کا آغاز چین کے صوبہ فیوجیان میں منعقدہ چوتھی 21 ویں سنچری میری

ٹائم سلک روڈ ایکسپو اینڈ کراس سٹریٹس فیئر فار اکنامی اینڈ ٹریڈ اور میں ہوا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چین اور پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ سے قبل پاکستان کو

ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ایکسپو میں

تقریبا دس پاکستانی کاروباری اداروں نے حصہ لیا اور انہوں نے اپنی مصنوعات

بشمول چاول، سوتی دھاگہ، ٹیکسٹائل، روایتی دستکاری اور سنگ مرمر کی نمائش

کی۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے نائب چیف احمد فاروق نے کہا ایکسپو نے

پاکستانی مصنوعات کو موثر انداز میں فروغ دینے اور رابطے کو مستحکم کرنے

میں مدد فراہم کی۔ ہم چین کیساتھ معاشی و تجارتی تبادلے اور تعاون کو مستحکم

کریں گے۔ بعد ازاں ایکسپورٹ میں پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس

گوانگزو میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام ہوئی۔ کانفرنس سے

خطاب میں قونصل جنرل ڈاکٹر دیار خان نے کہا پاکستان ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ

، مکینیکل انجینئرنگ، توانائی اور پیٹرو کیمیکل میں اس ایکسپو کے ذریعے فوجو

شہر اور صوبہ فوزیان کیساتھ تعاون بڑھاے گا۔

پاکستان کی 3 جامعات

Leave a Reply