91

پاکستان کی ٹیم دوسرا میچ (آج) زمبابوے کے خلاف کھلے گی

Spread the love

پوچیفسٹروم(سپورٹس رپورٹر) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں

(آج) بدھ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان

کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ (آج) بدھ کو زمبابوے کے خلاف کھلے گی۔

جنوبی افریقہ میں 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے جس

میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔میگا ایونٹ میں (آج)

بدھ کو چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ میزبان جنوبی افریقہ اور کینیڈا کی انڈر

19 ٹیموں کے درمیان پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ افغانستان اور

متحدہ عرب امارات کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا،

تیسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پوچیفسٹروم میں ہی کھیلا

جائے گا جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان

بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ

مرحلے میں اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری کو پوچیفسٹروم میں

مد مقابل ہوگی۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل

کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کیلئے نبردآزمائی کریں گی۔ ایونٹ

میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے

اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دو فائنلسٹ ٹیموں

کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔

Leave a Reply