پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتوآنکھیں نکال دیں گے،شیخ رشید

Spread the love

وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیدنے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کوواضح کردیاامن سے بات کروگے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کروگے توجنگ کی بات ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کوواضح کردیاپاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پرڈھا ئے جانیوالے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیرہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتوآنکھیں نکال دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیاکے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہویاجنگ 20کروڑعوام عمران خان کیساتھ ہے۔

Leave a Reply