0

پاکستان کی سمت درست ، حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے کمر بستہ ، صدر جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزا

Spread the love

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے کہاہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت عوام کا مستقبل سنوارنے کیلئے کمربستہ ہے ، نیا مستقبل غربت و بدعنوانی کے خاتمے اور سرمایہ کاری وفروغ سیاحت پرمبنی ہے، ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے ، اعلی عہدوں پر کام کرنےوالی متعدد خواتین میں انتہائی بہتری آئی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا ایک مثالی کردا ر ہے،عالمی برادری انسداد دہشت گردی کی پاکستانی کوششوں کی معترف اور پاکستان کا علاقائی امن وسلامتی میں کرداربھی قابل تعریف ہے، بیس لاکھ افغان پناہ گزین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں،کستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں انتہائی اہم کردارادا کیا، امید ہے پاکستان ہماری امن کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم حکومت کےساتھ غربت اور عدم مساوات کےخلا ف کام کررہی ہے ۔گزشتہ روزریڈیوپاکستان کو خصوصی انٹرویو میں انکا مزید کہنا تھا پاکستان ایسا خوبصورت ملک ہے جہا ں دنیا کیلئے دیکھنے کے دلکش مناظر موجود ہیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی ایک موثر آواز ہے ۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو نقد امداد کی فراہمی قابل تعریف ہے تاہم معاشرے کے محروم طبقوں خصوصا خواتین کوچھوٹے کاروبار او ر مواقع کےساتھ حقیقی معیشت سے جوڑنے کی ضرورت ہے ، کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھی اس ضمن میں ذمہ داری بنتی ہے تاہم زیادہ اہم بات ہے کہ تنازعات کومتعلقہ فریقین سیاسی عزم اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔

Leave a Reply