0

پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے سعودی وزیر خارجہ ملاقات میں خوش تھے ،

سی پیک کے نتیجے میں گوادرحب بن جائیگا، اکنا مک اسٹریٹجک پارٹنر شپ کاآغاز کرینگے ،کچھ معاہدوں پر دورے کے دوران جبکہ کچھ پربعدمیں دستخط ہونگے۔

گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملا قا ت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا، سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ہے جس کاآفس دفترخارجہ میں ہوگا۔

سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب اوردیگر ممالک کو دعوت دی ہے سعودی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان ک امکمل موقف رکھا ۔

سپریم کوآرڈی نیشن کونسل تعلقات کا رخ موڑ دیگی، سیاسی تعلقات کے علا وہ ایک مثالی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی۔

عوام اور میڈیا نے دیکھا سعودی عرب نے کس طرح ہماری مالی مدد کی ہے ، عوام کی سہولت کیلئے سعودی عرب نے ویزہ فیس کم کی ہے ،اس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیو ں کو سہولت ملے گی۔

پاکستان نے بھی اپنے ویزوں کو آسان بنایا ہے ۔ سعودی بھی جب پاکستان آئیں گے تو انہیں آمد پر ویزہ مل جائیگا،اس سے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہونگی۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply