پاکستان کی امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی کے شعبے میں شمولیت کی دعوت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جے ٹی این آن لائن نیوز ) آئی ٹی کمپنیوں

امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے

کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہترین نتائج کا حامل شعبہ ہے، حکومتی

پالیسیوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے نے گزشتہ دو سال میں غیر معمولی ترقی

کی،کووڈ۔19 کے پیش نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان امریکہ

تعاون کیلئے نئی توجیحات کے مواقع میسر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیو یارک

قونصلیٹ نے پاکستان اور امریکہ کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں

تعاون کو اجاگر کرنے کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام کیا۔ وفاقی سیکرٹری

برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی سمیت سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید

خان، چئیرمین آئی ٹی بورڈ شباحت علی شاہ، نجیب غوری ، چئیرمین اور سی ای

او Netsol اور کیون خواجہ ، بانی Technologixنے شرکت کی۔ اس موقع پر

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انفارمیشن

ٹیکنالوجی کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ویبینار کا مقصد پاکستان کی انفارمیشن

شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ

ٹیکنالوجی کے میدان میں ممکنہ استعداد کو امریکہ میں متعارف کروانا ہے۔ سفیر

پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان میں

انفارمیشن ٹیکنالوجی بہترین نتائج کا حامل شعبہ ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث

آئی ٹی کے شعبے نے گزشتہ دو سال میں غیر معمولی ترقی کی،کووڈ۔19 کے پیش

نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان امریکہ تعاون کیلئے نئی

توجیحات کے مواقع میسر ہیں؛ سفیر پاکستان نے امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور شمولیت کی دعوت دی ۔ وفاقی

سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی نے پاکستان میں آئی ٹی

کے شعبے کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

سی جی عائشہ علی نے کہا نفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان۔ امریکہ تعاون

شاندار مستقبل کی نوید ہے۔ امریکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نجی شعبے کے

رہنماؤں نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ٹی کمپنیوں

Leave a Reply