35

پاکستان کینیڈا کا ترقیاتی ضروریات ، تعاون ، فروغ سرمایہ کاری کے پختہ عزم کا اظہار

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کا معاشی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر

ہے اور کینیڈا کیساتھ طویل مدتی ترقیاتی شراکت جاری رہے گی۔کینیڈا صوبائی

حکومتوں اور سول سو سائٹی کی تنظیموں کے ذریعہ انجام پائے جانیوالے متعدد

منصوبوں میں انسانی ہمدردی کیساتھ ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔حکومت

معاشرتی حفاظت کے پروگرام ، غربت کو کم کر نے اور دیگر معاشرتی مسائل

جیسے صحت ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی اور کم آمدنی والے گروپ کیلئے

محصولات کی شرح میں اضافہ نہ کرکے اور سبسڈی کیساتھ توانائی کی فراہمی کو

ترجیح دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراقتصادی امور محمد حماد اظہر

نے کینیڈا کے اعلی سطح کے وفد کیساتھ لیسلی میکلین ڈپٹی وزیر بین الاقوامی

ترقی کی سربراہی میں اقتصادی امور ڈویژن میں ملاقات میں کیا۔اس موقع پر

پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے اور کینیڈا کے پاکستان کو ترقیاتی امداد کے اثرات ،

ترقیاتی امداد کی فراہمی کے باہمی امور اور مستقبل میں ترقیاتی شراکت داری پر

تبادلہ خیال کیاگیا۔ اقتصادی امور کے وزیر کا مزید کہنا تھا پاکستان کا معاشی

اصلاحات کا پروگرام ٹریک پر ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کی تو

سیعی فنڈ سہولت دوسرے دورانیہ کا جائزہ لے رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان

کی پیشرفت کافی حد تک اطمینان بخش ہے۔کینیڈین نائب وزیر بین الاقوامی ترقی

نے کہا کینیڈا سے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ کینیڈا

پاکستان کو طویل مدتی ترقیاتی شراکت میں اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی ترقیاتی

ترجیحات کے بارے میں جاننے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی

اقدامات کی تعریف کی اور مضبوط اور پائیدار ترقی میں تعاون یقین دلایا، کفایت

شعاری ، شفافیت و احتساب پر شراکت داری کا بھی عندیا دیا۔ دونوں فریقین نے

متعدد شعبوں جیسا باہمی معاشی تعاون اور پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے

منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور نے وفد کو پاکستان کو

درپیش معا شی چیلنجوں اور حالیہ پیشرفتوں اور نتائج سے آگاہ کیا اور بے حد

چیلنجوں کے باوجود پاکستانی معیشت کے بہتری کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

دونوں فریقین نے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی ترقیاتی ضروریات ، تعاون کے

مواقع اور سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کیلئے اعلی سطح پر اس طرح کے رابطوں

کو جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply