پاکستان کیلئے کوئی لانگ مارچ ہوا تو ہراول دستہ میں شامل ہونگا ، چیف جسٹس

Spread the love

چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے ہم نے پاکستان کی بہتری کےلئے سمت طے کر دی ہے، پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لیکر جانا ہے۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں صحافیوں کے وفد سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا اپنی ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کروں گا،فری لیگل کلینک میں مظلوم، غریب اور بے سہارا افراد کو فری قانونی امداد دوں گا۔ پاکستان کی بہتری کےلئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس کے ہر اوّل دستہ میں شامل ہوں گا، یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا۔صحافتی اداروں میں کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور ان کی نوکریوں کے تحفظ کےلئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرادرا ادا کروں گا۔نوائے وقت گروپ کا تحریک پاکستان میں اہم کردار تھا اسے بندنہیں ہونے دیں گے۔ پی ایف یو جے اور پی یو جے کے عہدیداروں پرمشتمل وفد نے چیف جسٹس پاکستان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورانہیں مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔(رپورٹ، جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply