International Monetary Fund Logo & Pakistan Flag 422

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 6 ارب ڈالرمالیاتی پیکیج منظور

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3 سال کیلئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دیدی۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے

پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ جیری رائس کا کہنا

تھا قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے

گی جبکہ پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب

یہ بھی پڑھیں:…. عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یا طاغوتی شکنجہ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے

ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کےلئے 6 ارب ڈالر کا پلان

منظور کرلیا ہے، سپورٹ پروگرام سے معیشت کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے

گی، سماجی شعبے میں کام کرنے میں مضبوطی ہوگی اور آئی ایم کی جانب سے

یہ قرض غربت سے نیچے موجود غریب طبقے کی مدد کرنے میں بھی مدد گار

ثابت ہوگا۔

Leave a Reply