پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات

پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات افغانستان سے بہت آگے ہیں، امریکہ

Spread the love

پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان معاملات کے حوالے سے

واشنگٹن ، اسلام آباد کو مددگار اور تعمیری شراکت دار سمجھتا ہے لیکن دونوں ممالک کے مشترکہ

مفا دا ت اس سے بہت آگے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے

دوران کہا افغانستان میں امن و استحکام امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہماری

اجتماعی کوششوں سے وہاں امن و سلامتی کی کچھ جھلک دکھائی دےگی۔ اسلام آباد اورواشنگٹن کے

مشترکہ مفادات افغانستان سے کہیں زیادہ ہیں جس میں انسداد دہشتگردی کے بڑے پیمانے پر اقدامات

اور عوامی سطح پر روابط مضبوط کرنا شامل ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا پاکستان کئی امور میں امریکہ کا

اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان کے تمام پڑوسیوں کو ملک میں پائیدار سیاسی تصفیے اور افغان حکومت

اور طالبان کے درمیان سیز فائر کےلئے تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کا اس

بات کو یقینی بنائے گا کہ افغانستان کے پڑوسی وہا ں تعمیری کردار ادا کریں۔ ترجمان امریکی محکمہ

خارجہ نے مزید کہاپرامن افغانستان کےلئے پاکستان اور امریکہ مشترکہ کوششیں کر رہے

ہیں،کیونکہ دونوں ممالک کے افغانستان میں مشتر کہ مفادات ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں

مدد گار رہا، افغانستان میں امن کےلئے علاقائی تعاون اہم ہے۔

پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply