پاکستان کیخلاف بھارتی ڈوول ڈاکٹرائن پر عملدرآمد میں مزید تیزی

پاکستان کیخلاف بھارتی ڈوول ڈاکٹرائن پر عملدرآمد میں مزید تیزی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) پاکستان کیخلاف ڈوول ڈاکٹرائن

بھارت نے پاکستان کیخلاف اپنی ہائبرڈ جنگ حالیہ برسوں میں مزید تیز کر دی ہے

خاص کرپاکستان کی طرف سے جوہری ہتھیاربنانے کے بعد جس سے جنوبی ایشیا

میں روایتی جنگ کے امکانات قدرے کم ہو گئے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی آراء

پر مبنی کشمیر میڈیا سروس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان

کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی ایجنڈے میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے

کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنی کالونی بنانے کے بھارتی منصوبوں میں

پاکستان واحد رکاوٹ ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر عناصر

کے ساتھ ساتھ بھارت اطلاعات کی جنگ کو پاکستان کےخلاف ایک اہم ہائبرڈ

ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس جنگ کو مزید تیز

کرنے کے لئے 2014ء میں ڈوول ڈاکٹرائن کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈاکٹرائن کا مقصد پاکستان کو اندرونی اور بیرونی

طور پر عدم استحکام کا شکار کرکے کمزورکرنا ہے۔ 2016ء میں بھارتی بحریہ

کے حاضر سروس افسر جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز

کے ہاتھوں گرفتاری بہت اہم ہے۔ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی اور دیگر

تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اس کا اعتراف بھی ریکارڈ پر ہے۔ رپورٹ

میں رواں سال جون میں کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے

کی کوشش کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بھی

بھارت کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اگرچہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری طورپر

اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا تاہم یہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے

بھارت کی طرف سے ہائبرڈ جنگ میں تیزی کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کو بدنام

کرنے کے لئے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کےخلاف مہم چلانا بھارت کی طرف

سے ہائبرڈ جنگ کو تیز کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ رپورٹ میں تجزیہ کاروں کا

حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی

کو فروغ دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی

یونین کے ڈس انفو لیب نے بھارت کے جعلی خبروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب

کر دیا ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

بھارت کے ہائبرجنگ کی حکمت عملی اور مقبوضہ جموں کشمیر کو اپنی کالونی

بنانے کے لئے اس کے ظالمانہ اقدمات خطے میں اس کے سامراجی عزائم کو

ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جعلی خبروں کے ذریعے

کشمیریوں کی مزاحمت کو جرم اوراپنے مظالم کو جائز قراردینے کی کوشش کر

رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کا نوآبادیاتی

طرز عمل علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
پاکستان کیخلاف ڈوول ڈاکٹرائن ، پاکستان کیخلاف ڈوول ڈاکٹرائن ،پاکستان کیخلاف ڈوول ڈاکٹرائن

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply