پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارت کی ٹیم ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ہمت سنگھ اور نیٹش رانا کی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں جس کی بدولت بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔رانا نے ناقابل شکست 60 رنز اور ہمت سنگھ نے ناقابل شکست 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 44.4 اوورز میں 172 رنز بناکر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کیں جو رائیگان گئیں۔ رضوان 67 اور سعود 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انکے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز بھارتی بائولرز کے سامنے جم نہ سکا، پاکستان ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 27.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply