پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی، وفاقی وزراء

Spread the love

پاکستان کو گرے لسٹ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعین کرنا ہو گا

کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل ؟ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد

کیلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا؟، جہاں تک تکنیکی پہلوں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دیے گئے،

وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عملدرآمد کر لیا، ستائیسویں نکتے

پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ، ایسی صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی

کوئی گنجائش نہیں بنتی۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود نے کہا ہے کہ

بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے، ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ

اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے، ہمارا مفاد کیا ہے ؟ ہمارا مفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ

نہیں ہونی چاہیئے، پاکستان کی منشا یہ ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا تدارک کرنا

ہے، جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا

ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے، فیٹف پر بے روزگار اپوزیشن کا بیانیہ

افسوس ناک ہے، ملکی معیشت اچھی چل رہی ہے، آر ایل این جی کے سودے میں پانچ سو ارب

بچائے، کوشش کریں گے گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے ، اپوزیشن جماعتوں میں خاندانی اختلافات

سامنے آ رہے ہیں، اپوزیشن بے روزگار ہے، ان کو کوئی بیانیہ نہیں مل رہا، (ن )لیگ کے باعث ایف

اے ٹی ایف میں سختی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

ہے کہ فیٹف کے مطالبات پاکستان کے اپنے مفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت ہو ان نکات پر کام کرنا ہو

گا۔انہوںنے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں تھا ،ہمارے پاس27نکات

تھے جن میں سے26پرعمل کیا ،ہم پیشرفت نہ کرتے توپاکستان فیٹف بلیک لسٹ ہوسکتاتھا ہم نے

جن26نکات پرعمل کیااس کی فیٹف نے تعریف کی۔

پاکستان کو گرے لسٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply