abdul razzaq

پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ،بجٹ اورتجارتی خسارے کا سامنا ہے،عبدالرزاق داؤد

Spread the love

وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ،بجٹ اورتجارتی خسارے کا سامنا ہے،حکومت نے برآمدات بڑھانے کیلئے بڑے فیصلے کئے ہیں، کراچی میں نجی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے فروع کیلئے بجٹ میں اہم فیصلے کئے،خسارے میں کمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیںہم نے پاکستان کی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کی ہم اخراجات اور بجٹ خسارے کیلئے کچھ کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئرن اینڈ سٹیل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،سٹیل کی طلب جی ڈی پی میں اہمیت رکھتا ہے۔پاکستان سٹیل کی پیداواری صلاحیت 3لاکھ ٹن تھی ،پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب ساٹھ لاکھ ٹن ہے ،پاکستان سٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے،ابھی ہم پیچھے ہیں لیکن سٹیل کے شعبے میں بہتری ہورہی ہے ۔

Leave a Reply