پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ملک بھر میں ٹیلی کام اور آئی ٹی کے حوالہ سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے کام کا آغاز اپریل 2019ء تک شروع ہو جائیگا، ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے،

ٹیلی کام کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری سے آئی ٹی اور ٹیلی کام میں انقلاب آئے گا، ہر سال پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر کے برابر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کیلئے پالیسی پر کام جاری ہے ۔
ملک کو آئندہ چار سال میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے قوم کو تیار نہ کیا گیا تو پاکستان ہر میدان میں دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیگا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ملک بھر میں عوام خصوصاً نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کے جدید کورسز کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

وزارت آئی ٹی نوجوانوں کیلئے ایسے کورسز ڈیزائن کرائے گی جن کے ذریعے انہیں تربیت یافتہ بنایا جائے گا، ان کیلئے خصوصی کورسز کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائیگا۔

ہماری خواہش ہو گی کہ تمام موبائل فون آپریٹرز کو فائیو جی کا لائسنس دیا جائے، تمام کمپنیاں اس کی نیلامی میں حصہ لیں، مقابلہ کے رجحان میں تمام کمپنیاں آئیں گی تو کام کرنے کا مزہ آئے گا۔

براڈ بینڈ اور موبائل فون کے فروغ کیلئے ملک میں آپٹک فائبر بچھانا ایک بڑا چیلنج ہے، طلبہ کو آئی ٹی ٹیلی کام کورسز کرانے کیلئے ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے مہارت فراہم کرنے کا کام لیا جائیگا۔ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی تعلیم کا آغاز سکول کی سطح سے کیا جائے گا اور کورسز کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply