اساتذہ ویکسی نیشن لازمی

کورونا ، 36اموات ،کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین دینے کا فیصلہ

Spread the love

پاکستان کو موڈرنا ویکسین

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میںکورونا وائرس سے مزید 36افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 22188ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53

ہزار 842 ہوگئی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ا1995مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے۔ کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کو موڈرنا

ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز مفت ملیں گی۔موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتوں میں پاکستان

پہنچے گی۔ حکومت نے کورونا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت اخلاقی بنیادوں پر دینے

سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی (این بی سی) پاکستان نے

کورونا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت نہ دیے جانے کے حوالے سے موقف جاری کیا

ہے۔این بی سی کے مطابق اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین کے مختلف تجربات کی بھینٹ چڑھانے

کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply