پاکستان کو قرض ریلیف ملنے کا امکان، ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ

پاکستان کو قرض ریلیف ملنے کا امکان، ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ

Spread the love

اسلام آباد، لاہور( جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستان کو قرض ریلیف

کرونا وائرس کے باعث معاشی تنزلی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی قرض ریلیف

ملنے کا امکان ہے، 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد قرض ریلیف مل سکتا ہے،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جی 20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ

ڈالر قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے، قرض ریلیف 3 مراحل کے تحت حاصل

کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مئی تا دسمبر 2020ء کے پہلے مرحلے کے تحت

قرض ریلیف حاصل کیا، پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض

ریلیف حاصل کیا گیا، پاکستان کو جنوری تا جون 2021ء کے دوسرے مرحلے کے

تحت قرض ریلیف ملا، دوسرے مرحلے میں 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض

ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے، پاکستان کو جولائی تا دسمبر 2021ء کے آخری

مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملے گا، آخری مرحلے میں 1 ارب 5 کروڑ 20

لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 21-

2020ء ٹیکسٹائل برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 19-2020ء میں

ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 12.5 ارب ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-

2020ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 15.4 ارب ڈالر رہا۔ ٹیکسٹائل سیکٹرز میں

سب سے زیادہ اضافہ ملبوسات کی برآمدات میں ہوا۔ مالی سال 21-2020ء میں

مصنوعات کی برآمدات کا حجم 25.6 ارب ڈالر رہا اور سروسز ایکسپورٹ کا حجم

5.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 21-2020ء آئی ٹی ایکسپورٹس میں 50

فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 31.5 ارب ڈالر

رہا۔ مالی سال 21-2020ء میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 61.5 ارب ڈالر

رہا۔

پاکستان کو قرض ریلیف ، پاکستان کو قرض ریلیف

Leave a Reply