f a t f , jtnonline

پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں بھارت پھر نامراد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ممالک پاکستانی

اقدامات کو سراہنے لگے، پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی تمام

بھارتی چالیں ناکام ہو گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کوبلیک لسٹ

میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلا ن اکتوبرمیں کیا جائے گا۔ تفصیلات

کے مطابق عسکری ہو یا سفارتی یا کوئی اور محاذ، پاکستان کے حوالے سے

بھارت کو ہمیشہ خفت و ندامت اٹھانا پڑی۔ ایک بار پھر پاکستان کو بلیک لسٹ

کرنے کیلئے بھارتی لابی کے تمام حربے ناکام ہو گئے۔رواں ماہ کی 17تاریخ کو

امریکی ریا ست فلوریڈا میں پاکستان کے بارے میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا

اجلاس تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کوجعلی بینک اکائونٹس، مشکوک

ترسیلات کیخلاف پاکستانی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ کالعدم

تنظیموں کیخلاف نیکٹا کی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی جن میں بتایا گیا

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بیشتر اہداف حاصل کر لئے ہیں،

دہشتگرد تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا اور ان کی فنڈنگ بند ہو گئی۔ کرنسی

سمگلنگ بھی روک دی گئی ہے، اب پاکستان میں منی لانڈرنگ کا ہونا ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستانی کوششوں کو سراہا جبکہ

پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے بھارتی لابی کے تمام وار بیکار ہو گئے۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے تین اہم دوست

ممالک ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت کیساتھ بھارت کا راستہ روکنے کیلئے

جارحانہ سفارتکاری اپنائی تھی ،جو کامیاب رہی ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply