پاکستان کو آفات سے بچاؤ کیلئے فنڈز میں چیلنجز کا سامنا ہے،ایشیائی ترقیاتی بنک

Spread the love

ایشیائی ترقیاتی بنک فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ناگہانی آفات کے خدشات کو کم کرنے اور اس پر موثر اقدامات کرنے کیلئے فنڈنگ میں چیلنجز کا سامنا ہے اور ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے ڈی سینٹرالائزڈ ہونے کی وجہ سے بھی انتظامات میں چیلنجزبھی مزید بڑھ رہے ہیں۔ڈائیگنوسٹک اسسمنٹ آف دی ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ (ڈی آر ایف) برائے پاکستان کے نام سے شائع کی گئی رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ ناگہانی آفات میں ریلیف کے حوالے سے موثر حکمت عملی تیارکی جانی چاہیے جس میں ملک کے ناگہانی آفات کے خدشات کی تفصیلی معلومات ہوں۔رپورٹ کے مطابق چند ضلعوں اور مخصوص شہروں میں خطروں کی تشخیص کی گئی ہے تاہم پورے ملک کیلئے اب تک کوئی آفات کے خطرے کیلئے تشخیصی عمل نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply