Corona Virus (Covid-19)

پاکستان،کورونا سے مزید 36 ہلاکتیں، 2700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کورونا 36 ہلاکتیں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں36 افراد

کورناوائرس سے انتقال کر گئے ، مزید 2738 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42909 ٹیسٹ کیے گئے جن میں

2738 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 36

افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.4فیصد رہی۔سرکاری

پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7561 ہوگئی

ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 68665 تک جا پہنچے ہیں،اس کے علاوہ 24

گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 868 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد

159752 ہوگئی ہے ،2780 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا

کے کل مریضوں کی تعداد 112893 ہے اور 2811 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر

جان سے جاچکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16624 اور ہلاکتیں

158 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43359 اور

1319 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 5806 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے

ہیں اور 134 افراد انتقال کرگئے اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا

کے مریضوں کی تعداد 4494 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25719

ہے اور اب تک 266 مریض انتقال کرچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25719 ہے اور اب تک 266 مریض

انتقال کرچکے ہیں۔

پاکستان کورونا 36 ہلاکتیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply