پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کرے

پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کرے

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) پاکستان کشمیر کی آزادی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر

سردار مسعود خان نے مشترکہ طورپر کہا ہے کہ ہندوستان طاقت کی بنیاد پر

کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم عمران خان کو کشمیریوں کا سفیر

ہونے کا عہد بھولنے نہیں دیں گے، ریاست پاکستان اور ادارے کشمیرکی آزادی

کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں، کشمیرکی آزادی پاکستان کی سلامتی کیلئے

ضروری ہے، انڈیا پانی بند کر کے پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کردیگا،

مولانا غلام بنی نوشہری کی کتاب ” قصہ نصف صدی کا ” کی تقریب رونمائی

سے عبدالرشید ترابی، نورالباری، تنویر انور خان، غلام محمد صفی، شیخ تجمل

السلام، خالد الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا-

=-.-= مقبوضہ وادی پر آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا، سراج الحق

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ وادی پر آزادی کا

سورج ضرور طلوع ہو گا۔ گزشتہ دو برسوں میں حکومت سے بار بار مطالبہ کیا

کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے مگر مجال ہے جو

اسلام آباد میں بیٹھے اندھے بہرے گونگے حکمرانوں کے کان پر جوں تک رینگی

ہو۔ وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر ایک دن منانے اور اقوام متحدہ میں آدھے گھنٹے کی

تقریر کرنے کے بعد سب کچھ بھول گئے۔ حکمرانوں کو کشمیر کاز کیلئے جو کچھ

کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا۔ کشمیر اور فلسطین پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ

فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف

ورزیوں اور اندوہناک مظالم کیخلاف پوری دنیا میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ حریت رہنماﺅں

اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ امیر جماعت نے مولانا

غلام نبی نوشہری کی کتاب کو تحریک آزادی کشمیر کا اہم باب قرار دیتے ہوئے

مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حریت پسند کشمیری قائدین اور

کشمیری نوجوانوں کی قربانیوں اور جرات و بہادری کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے

کشمیری ماﺅں، بہنوں، بیٹیوں کی ہمت و حوصلہ کو داد تحسین دیتے ہوئے کہا کہ

ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی، تاریکی و ظلم کی رات جلد چھٹ جائیگی۔ انہوں

نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج لوگوں کے گھر جلا رہی ہے۔ کشمیر

دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ قابض فوج نے ہزاروں کشمیریوں

کو گھروں سے اٹھا کر غائب کردیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے مزید کہا مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے

کیلئے انتہا پسند ہندوﺅں کی آباد کاری کی جارہی ہے۔ حیران ہوں ہمارے حکمرانوں

کو یہ سب کچھ کیوں نظر نہیں آ رہا۔ کشمیر بھارت کے حوالے کر دینے کا مطلب

نظریہ پاکستان سے غداری اور کشمیریوں سے بیوفائی ہے۔ حکمرانوں کو خبردار

کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر سودے بازی کا مطلب پاکستان کو بنجر بنانا ہے۔

=-.-= تحریک آزدی کشمیر ختم ہو گئی تو پاکستان کا نقصان ہو گا، سردار مسعود

صدر ریاست آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

کہا کشمیریوں کی تحریک ختم ہو گئی تو پاکستان کا نقصان ہو گا، عالمی برادری

نے آزادی لے کر کشمیریوں کو نہیں دینی کشمیریوں نے آزادی خو د حاصل کرنی

ہے، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریاست پاکستان اور

ادارے کشمیرکی آزادی کیلئے فیصلہ کن کردارادا کریں، کشمیریوں نے آزادی کے

لیے قربانیاں پیش کیں ہیں، وہ آزاد ی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریںگے، مسئلہ

کشمیر کے حوالے سے پہلے بھی سازشیں ہوتی رہی ہیں جو ناکام بنا دی گئیں، اب

ابھی کشمیر کے خلا ف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، قائممقام امیر نور

الباری نے کہا کہ کشمیرکی آزادی ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کشمیری

اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پاکستان کشمیر کی آزادی ، پاکستان کشمیر کی آزادی ، پاکستان کشمیر کی آزادی

Leave a Reply