ریڈ لسٹ کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں انٹری کا پروانہ جاری

ریڈ لسٹ کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں انٹری کا پروانہ جاری

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ

ریڈ لسٹ ممالک میں ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو

انگلینڈ میں داخلے کا پروانہ مل گیا۔ پاکستان ٹیم کو جولائی میں دورہ انگلینڈ کے

دوران 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم

آئندہ ماہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور اگست ستمبر میں میزبان

ٹیم کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز میں حصہ لے گی۔ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال

کے پیش نظر انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے

سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں، البتہ اب برطانوی حکومت نے خصوصی رعایت

برتتے ہوئے دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان اور بھارت کے سکواڈز اپنے شیڈول کے مطابق انگلینڈ پہنچیں گے، انھیں

قرنطینہ کیلیے سرکاری طور پر مختص کسی مرکز میں رکھنے کے بجائے ساﺅتھ

ہمپٹن کے ایجز باﺅل میں ہی واقع ہوٹل میں قیام کی اجازت دی جائیگی، اس دوران

کرونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہوٹل میں قیام سے متعلق پالیسی کا اطلاق

صرف کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان پر ہوگا، فیملیز کو یہ سہولت حاصل نہیں

ہو گی، البتہ اس ضمن میں کوئی حتمی پروٹوکول بنانے کیلیے بات چیت چل رہی

ہے۔ حالات بہتر ہونے پر اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کے حوالے کوئی رعایت دینا

ممکن ہو گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری جانب دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کیلیے آنے والے پاکستانی، بھارتی اور

جنوبی افریقی کرکٹرز کے حوالے سے برطانوی حکومت کی کوئی پالیسی واضح

نہیں۔ یاد رہے کرونا خطرات کے باوجود انگلش ٹیم کو بھرپور ہوم سیزن میسر آ

رہا ہے، پاکستان اور بھارت سے قبل نیوزی لینڈ سے ہوم ٹیسٹ سیریز 2 جون سے

شروع ہو گی، سری لنکا سے وائٹ بال میچز جون کے آخر اور جولائی کے آغاز

میں شیڈول ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ

Leave a Reply