Pakistan Cricket Board

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ماضی میں کئے گئے ایک اور غلط فیصلے کا اعتراف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اعتراف

پاکستان کرکٹ بورڑ ( پی سی بی ) نے ایک اور غلط فیصلے کا اعتراف کر لیا-

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ ماضی میں تمام کرکٹرز کی

تنخواہیں برابر کردینا ہماری غلطی تھی، اسے اب سدھارنے کی کوشش کر رہے

ہیں، جس کے تحت قومی کرکٹر سیزن میں 30 لاکھ روپے تک کما سکے گا۔

——————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ
——————————————————————–

ندیم خان کا مزید کہنا تھا ماڈل آئین سے کلبز کی سیاست اور بوگس ٹیمیں ختم ہو

جائیں گی، ڈومیسٹک کرکٹ کو تقویت ملے گی، سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین

کو کلب انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینا آئی سی سی کی گائیڈ لائن

ہے، رجسٹریشن کے عمل کے بعد کلبزکی اسکروٹنی ہوگی، آئین کب سے نافذ

العمل ہوگا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا-

تنخواہیں عالمی سطح کے مطابق لانے کیلیے کوشاں ہیں، ندیم خان

ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے کہا ڈومیسٹک

کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی مالی آسودگی کا خیال رکھا گیا ہے، ہم تنخواہیں عالمی

سطح کے مطابق لانے کیلیے کوشاں ہیں۔ بی کیٹیگری کے کھلاڑی متاثر ہوں گے

تاہم کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا کر اگلے درجے میں جا سکتے ہیں-

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ڈبل لیگ کرنے کا مقصد کرکٹر کو فائدہ پہنچانا

آف سیزن کیلیے کرکٹرز کو 50 ہزار روپے ملنا کم تھا، اس کو بھی درست کیا،

اب آمدنی بڑھنے سے کھلاڑیوں کیلئے مقابلوں میں کشش بھی ہوگی، کم میچز

کے باوجود تنخواہ بڑھنے سے کرکٹر کو مالی پریشانی نہیں ہوگی، قومی ٹی

ٹوئنٹی کرکٹ کو ڈبل لیگ کرنے کا مقصد کرکٹر کو فائدہ پہنچانا ہے، اب 85 ہزار

روپے تنخواہ لینے والا کرکٹر ایک سیزن میں 30 لاکھ روپے تک حاصل کر سکے

گا۔

کلب کرکٹ میں سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

کلب کرکٹ کے حوالے سے ندیم خان نے کہا کہ ماضی میں عہدیدار چمٹ کر

رہ جاتے تھے، ہم اب سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، کلب کو مکمل رکن بننے

کیلیے گراؤنڈ کے ساتھ لیول ون کوچ لازمی قرار دینے سے دور رس نتائج

سامنے آئیں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ اعتراف

Leave a Reply