Pakistan-Corona-Virus-Updates

پاکستان کیلئے 2021ء کا سب سے خطرناک دن، کرونا سے 114 اموات

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کرونا خطرناک دن

پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں ملک میں مسلسل چھٹے روز 100 سے زائد

ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب

سائٹ ( covid.gov.pk ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

کرونا کے 46066 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5050 افراد میں کرونا وائرس کی

تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 114 ہلاکتیں ہوئیں، جو رواں برس ہونیوالی اموات

کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے

مثبت کیسز کی شرح 10.96 فیصد رہی۔ ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد

15443 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 21 ہزار 18 تک جا پہنچے ہیں، جبکہ

فعال کیسز کی تعداد 73875 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں 4139 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور

پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 631700 ہو گئی ہے۔

=-.-= چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد

268750 ہوگئی ہے جبکہ 4529 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ پنجاب میں

کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 248438 ہے اور 6972 افراد وائرس میں مبتلا

ہوکر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20241

اور ہلاکتیں 215 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد

98301 اور 2618 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 14461 افراد وائرس

میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 399 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان

میں اب تک کرونا کے مریضوں کی تعداد 5127 اور 103 افراد انتقال کرچکے

ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی

مجموعی تعداد 65700 ہے اور اب تک 607 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

=-= لاہور میں کرونا کیسز میں اضافہ، سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

ہے اور شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ہیں۔ لاہور کے دو

بڑے ہسپتالوں میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں کرونا کے مزید مریضوں کیلئے

جگہ بھی دستیاب نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سروسز ہسپتال کا 32

بستروں والا آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے اور مزید مریضوں کو داخل

نہیں کیا جا سکتا۔ میو ہسپتال میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے

تاہم جناح، جنرل اور گنگا رام ہسپتالوں کے آئی سی یو میں ابھی گنجائش ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان کرونا خطرناک دن

Leave a Reply