پاکستان کروز میزائل تجربہ
اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ
کرتے ہوئے جدید ترین بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 450 کلو
میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنا نے کی صلاحیت رکھتا
ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق
پاکستان نے بابر کروز میزائل ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ۔بابر کروز میزائل 450
کلو میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت
رکھتا ہے، میزائل کو جدید ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغا گیا۔آئی ایس پی
آر نے بتایا کہ میزائل کے تجربے کا معائنہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر،
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک پلانز
ڈویڑن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز
نے کیا۔ چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل
تیاریوں کے معیار کو سراہا، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت
میں اضافے کیلئے سائنسدانوں اور انجینئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔آئی ایس پی
آر کے مطابق کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف
سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی مبارک باد پیش کی۔ چیئرمین نیسکام نے
آرمی اسٹریٹجک فورس کی ااپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر
بنانے کیلئے پاکستان اس سے پہلے بیلسٹک میزائل غزنوی اور شاہین تھری کا بھی
ٹیسٹ کر چکا ہے۔ دونوں میزائل ایٹمی سمیت تمام قسم کے ہتھیار لے جانے کی
صلاحیت رکھتے ہیں۔ غزنوی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر جبکہ شاہین تھری کی
2750 کلو میٹر ہے۔
پاکستان کروز میزائل تجربہ
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں