kabaddi cup

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ آج شروع ہوگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ آج

شروع ہوگا۔10 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی ‘ایونٹ کے

میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن

کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاریاں زور

شور پر ہیں اور ایونٹ کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں

گے، ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا،

کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آزربائیجان شامل ہیں، ٹورنامنٹ 16

فروری تک جاری رہے گا۔دوسری جانب پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کی دھوم مچ

گئی ہے، پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے، ہسپتال

دس بیڈز پر مشتمل ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں عارضی ہسپتال استعمال

کیا جا سکے گا، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ٹورنامنٹ جاری رہنے

تک موجود رہیں گے۔دریں اثناء پنجاب سٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

گئی ہیں، کبڈی ورلڈکپ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سٹیڈیم

کے اطراف میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسنیپ چیکنگ کی گئی ہے۔قذافی

سٹیڈیم کے اطراف میں تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، سٹیڈیم میں انکلوڑر

میں صوفے اور کرسیاں لگا دی گئیں، براڈکاسٹرز نے کیمراز سیٹ کر لیے۔ شائقین

کے لیے بڑی سکرین بھی نصب کردی گئیں۔فلڈ لائٹس کو روشن کرکے چیک

کرنے کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے، افتتاحی تقریب کے لیے سکول کے بچوں کی

ریہرسل بھی شروع کر دی گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply