پاکستان کا ” نصر“ بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

Spread the love

پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا،چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے کہا ہے کہ نصر میزائل کے تجربے سے پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے،میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں،میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرمملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ،نصر میزائل بغیر نشاندہی کے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے،نصر میزائل کم فاصلے پر زمین سے زمین تک مار کرنےوالا میزائل ہے،نصر میز ا ئل کا تجربہ اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے،دوسرے مر حلے میں پرواز اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا، تجر بے کا مقصد اینٹی میزائل سسٹم کو ناکارہ بنانا تھا،نصر میزائل کو موبائل لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا،اس سے قبل 24جنوری کو ایک ساتھ کئی میزا ئل لانچ کرنے کا تجربہ کیا گیا تھا،جمعرات کو مشق کے دوسرے مرحلے میں نصر میزائل فائر کیا گیا،میزائل تجربہ پڑوسی ممالک کے میزائل سسٹم کو سامنے رکھ کر کیا گیا۔چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدان اور انجینئرزبھی موجود تھے۔

Leave a Reply