پاکستان کا اسلحہ دوڑ میں شامل نہ ہونے، اسٹریٹجک استحکام یقینی بنانے کا عزم

پاکستان کا اسلحہ دوڑ میں شامل نہ ہونے، اسٹریٹجک استحکام یقینی بنانے کا عزم

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کا عزم

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ( این سی اے ) نے روایتی اور اسٹریٹیجک ڈومینز میں بڑے

پیمانے پر ہتھیاروں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان

کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ

کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور

دوبارہ اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر

جوہری سلامتی اور جوہری عدم پھیلا ﺅ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی

کوششوں میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا

جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی سکیورٹی کو

یقینی بنانے کے حفاظتی اقدامات پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے دوبارہ اس

عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر جوہری

سلامتی اور جوہری عدم پھیلاﺅ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں

میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے

سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے

بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ

اتھارٹی نے پاکستان کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنانے

کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات پر مکمل اعتماد

کا اظہار کیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے دوبارہ اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی

ریاست کے طور پر جوہری سلامتی اور جوہری عدم پھیلا ﺅ کے اقدامات کو بہتر

بنانے کی عالمی کوششوں میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیشنل کمانڈ

اتھارٹی نے روایتی اور اسٹریٹیجک ڈومینز میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی عدم

استحکام پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکا نے ان پیش رفتوں کو امن اور سلامتی کے

لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ

میں داخل ہوئے بغیر خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام

اقدامات کرے گا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس کی پالیسی

کے مطابق فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا اور اسٹریٹجک

صلاحیتوں کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء نے تربیت کے اعلی معیار

اور اسٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں، سائنسدانوں اور انجینئروں کی

تعریف کی جن کی کوششوں نے پاکستان کو مطلوبہ مقاصد کے حصول میں

کامیاب بنایا ہے۔

پاکستان کا عزم ، پاکستان کا عزم ، پاکستان کا عزم

Leave a Reply