پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب

تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ٹو میزائل 1500 کلومیٹر تک روایتی

اور نیو کلیر دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بحیرہ عرب

میں کیے جانے والے شاہین ٹو تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن

نے مشاہدہ کیا،کمانڈر آرمی سٹریٹیجک فورسز کمانڈ چیئرمین نیسکام، سٹرٹیجک

اور سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف

اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر

سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی کی ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی

سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شاہین 2 میزائل سے پاکستان کی دفاعی

صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں

طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے ۔

/تجربہ

Leave a Reply