پاکستان کا بھارت کو جواب،انڈین پریمئر لیگ دکھانے پر پابندی عائد

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز

پاکستان میں دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی پی ایل

کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی لگادی ہے اوراس حوالے سے پاکستان

الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کوضروری ہدایات جاری کردی

گئی ہیں۔ واضح رہے بھارتی حکومت نے بھی پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل )

کے میچز بھارت میں دکھانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ آئی پی ایل کے پاکستان

میں میچز نہ دکھانے کا فیصلہ اسی ضمن میں کیا گیا ہے تاکہ بھارت کی مودی

سرکارکو بھی معلوم ہو کہ کھیل کو سیاست میں گھیسٹنا کس قدر نقصان دہ اور

غلط اقدام ہے. کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کھیل اقوام کو ایک دوسرے کے قریب،

صلاحیتوں سے استفادہ ، حوصلہ ، صبر و تحمل اور زندگی کے نشیب وفراز کو

برداشت کرتے ہوئےآگے بڑھنا سیکھاتے ہیں.

Leave a Reply