پاکستان امریکہ کو کسی طور اڈے نہیں دیگا، کپتان کا دبنگ اعلان بنا ٹاپ ٹرینڈ 0

پاکستان کا امن کی خاطر گرفتار بھا رتی پا ئلٹ رہا کرنے کا اعلا ن

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میںگر فتار بھا رتی پا ئلٹ کوامن کے پیغام کے طور پر رہا کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے جنگ میں کوئی ہار جیت نہیں ہوتی،غلط انداز و ں کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکے ہیں،

گزشتہ رات بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے بعد ازاںمنسو خ کیا گیا، بھا رتی وزیر اعظم سے بھی معا ملا ت میں بہتری لا نے کےلئے را بطہ کر نے کی کو شش کی ،

امریکہ 17سال میں افغان مسئلے کا حل جنگ کےساتھ نہیں نکال سکا، پاکستان امن اور خطے میں استحکام چاہتا ہے تا کہ لوگوں کو غربت سے نکالا جا سکے، جارحیت پاکستان اور بھارت کے مفاد میں نہیں ،

امن کی خوا ہش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے، بھارت ہمیں انتہاءکی طرف نہ دھکیلے پاکستانی افواج مکمل طور پر تیار ہے، بھارت نے کوئی ایکشن لیا تو ہم جواب دینے کےلئے مجبور ہوں گے،

عالمی قیادت کو معاملات کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

انکا مزید کہنا تھا پاکستان کو خطرے کے وقت پوری قوم متحد ہے، 26جولائی کو بیان دیا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدر آگے بڑھائیں گے، برصغیر میں غربت اپنی انتہاءکو ہے،ایسی صورت میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،

چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نے انفرا سٹرکچر قائم کیا، برصغیر میں امن کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا، بھارت میں انتخابات کے باعث پاکستان سے تعلق ہمیشہ خراب ہوئے ہیں،

کرتارپوربارڈر کو کھول کر بات چیت کی کوشش کی گئی اور نفرتوں کو کم کیا گیا، خوف تھا الیکشن سے قبل کوئی واقعہ ہو گا جس کا بھارت فائدہ اٹھائے گا،

بھارت کوکہہ چکے پلوامہ حملے کا ثبوت دیں ہم الیکشن کریں گے،لیکن سوائے الزام تراشی کے کوئی ٹھوس شواہد ابھی تک فراہم نہیں کئے گئے بلکہ جنگی جنون بھارت میں بڑھتا گیا،

پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس پر میڈیا کو مبارکباد دیتا ہوں۔ گزشتہ شام مودی کو فون کرنے کی کوشش کی تا کہ معاملات زیادہ نہ بڑھیں، ہم نے اس معاملہ میں دنیا کو بھی اعتماد میں لیا تا کہ معاملات ٹھنڈے ہوں،

یہ سارا مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہے، جو بھارت کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت ظلم سے کشمیر کو اپنے حق میں نہیں کر سکتا۔کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہی مسئلے کا واحد حل ہے ۔

پاکستان میں بھارتی پائلٹ موجود ہے، امن کے پیغام کے طور پر جمعہ کے روزکو اسے رہا کر دیا جائے گا،گزشتہ رات بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کر دیا ،جو خوش آئند امر ہے ،ورنہ ہماری طرف سے بھی بھارت کو ایک اور سرپرائز دیا جاتا ۔

Leave a Reply