پاکستان کازمین سے زمین پر مارکرنیوالے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

کرلیا۔ میزائل 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر قسم کے وار ہیڈز لے

جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار

کرنیوالے غزنوی بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل درست نشانہ بنایا، میزائل

تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، مشقو

ں کا مقصد دن اور رات میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم

ذکی منج ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈو یژ ن ، کما نڈ ر آرمی اسٹریٹجک

فورسز کمانڈ ، چیئرمین نیسکام ، اسٹراٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ،

آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنسدانو ں، انجینئر ز اور اعلیٰ عسکری حکام

نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا،ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے آرمی

اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپر یشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے مضبوط

اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹجک فورسز کی قابلیت پر بھی مکمل

اعتماد کا اظہار کیا۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ،

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانو ں،

انجینئر زاور قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply