تعلقات کی 70ویں سالگرہ، پاکستان چین دوستی مزید مستحکم بنانے کیلئے پُرعزم

تعلقات کی 70ویں سالگرہ، پاکستان چین دوستی مزید مستحکم بنانے کیلئے پُرعزم

Spread the love

اسلام آباد، بیجنگ ( جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان چین دوستی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چین کے صدر شی چن پنگ نے اس عزم کا

اظہار کیا ہے کہ دو طر فہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائیگا، چین پاکستان

اقتصادی راہداری کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی جائیگی۔ اس عزم کا

اظہار دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ

کے موقع پر مبارکباد کے خطوط کے تبادلے کے دوران کیا، اپنے خط میں چین

کے صدرشی چن پنگ نے کہا چین اور پاکستان سدا بہار تذویراتی شراکت دار ہیں،

دونوں بنیادی مفادا ت اور سنجیدہ نوعیت کے مسا ئل پرایک دوسرے کے ساتھ

مضبوطی سے کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ملک اچھے، برے وقت کے دوست ہیں۔

مشکلات کے باوجود دونوں ممالک نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بھاری

قربانیاں دی ہیں، پاک چین دوستی علاقے کے امن کی ضمانت ہے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

صدر شی نے کہا وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کیلئے نئے دور میں

ہم نصیب مستقبل کیساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کیلئے پاکستان

کے رہنما کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی

اعتماد اور دوستی نے گزشتہ 70 سالوں میں بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظرنامے

کی ہر آزمائش کا مقابلہ کیا ہے جو ہمیشہ مستحکم رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں

دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے سی پیک کی تعمیر میں قابل ذکر کامیابیاں

حاصل کی ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو اہم فوائد حاصل ہوئے اور

علاقائی خوشحالی کو مضبوط تقویت ملی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوویڈ-

19 کیخلاف جنگ میں چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر ایک دوسرے کی مدد

اور مخلصانہ حمایت کی اس سے دونوں ممالک کی آہنی دوستی کو مزید تقویت

ملی ہے۔

پاکستان چین دوستی

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply