Pakistan International Airlines Plane

عمان کے بعد کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں لگادیں

Spread the love

پاکستان پر سفری پابندیاں

اوٹاوا(جے ٹی این آن لائن نیوز) کینیڈا نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر

سفری پابندیاں عائد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے

پیش نظر مختلف ممالک دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں، گزشتہ روز عمان نے

پاکستان سمیت بھاورت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب کینیڈا نے

بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن

اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے

پیش نظر پاکستان اور بھارت دونوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی عارضی

طور پر 30 دن کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا۔ گزشتہ روز

عمان نے پاکستان سمیت بھاورت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب

کینیڈا نے بھی پاکستان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی

ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply