پاکستان پر حملہ مودی کی سنگین غلطی، کانگریس

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سیم

پترودا نے پاکستان پر حملے کو مودی حکومت کی ”غلطی” قرار دیدیا۔ تفصیلات

کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے قریبی

ساتھی سیم پترودا نے پلوامہ حملے کے بعد بالا کو ٹ میں بھارتی فضائیہ کی

کارروائی کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے اس میں مبینہ ہلاکتوں پرسوال اْٹھا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم پترودا کا کہنا تھا اگر

بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں 300 لوگوں کو ہلاک کیا تو میرا سوال یہ ہے کیا

آپ مزید حقائق پیش کر سکتے ہیں اور اس دعوے کو ثابت کر سکتے ہیں؟ لیکن

مجھے یقین ہے مودی حکومت کے اس دعوے میں زرہ برابر بھی حقیقت نہیں

ہے۔

Leave a Reply