امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی، اسد عمر

Spread the love

پاکستان پر الزامات پالیسی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا

افغانستان میں اپنا مسلط کردہ ڈھانچہ زمین بوس ہوتا دیکھ کر مایوس ہے، اور قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہا

ہے، امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دنیا کی سب سے

بڑی سپر پاور نے سب سے کمزور قوم پر حملہ کیا، 20 سال تک قبضے کے بعد خسارہ کم کرنے

کیلئے اچانک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، واپسی سے قبل ہی اپنا مسلط کیا گیا ڈھانچہ زمین بوس ہوتے

دیکھ لیا، یہ یقینی طور پر مایوس کن صورتحال ہے، اور اس کے لئے امریکا کو قربانی کا بکرا

چاہیے.۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ افغان حکومت کے بدعنوان عناصرکی باتوں سے باہر آنے کا وقت

ہے، یہ لوگ افغان عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ان چند بدعنوان لیڈروں کی

خاطر عالمی قیادت کو افغان قوم کا مفاد قربان نہیں کرنا چاہیے۔اسد عمر نے متنبہ کیا کہ امریکا نے

پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی، پاکستان خطے میں امن و

استحکام کا داعی ہے اور رہے گا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply