پاکستان کا کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویک کی ملک میں تیاری کا فیصلہ

پاکستان کا کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویک کی ملک میں تیاری کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) پاکستان ویکسین تیاری فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ

چین کی کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی ملک میں پیداوار شروع

کی جارہی ہے، جسکا مقصد ویکسی نیشن مہم میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ کوویڈ-19

کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصل

سلطان نے مقامی میڈیا کو بتایا چین پاکستان کا ایک مضبوط شراکت دار ہے جس

نے ویکسین و دیگر طبی سامان عطیہ کیا اور وہ ویکسین کی تیاری کی ٹیکنالوجی

بھی پاکستان منتقل کررہا ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کین سائنو ویکسین کی مقامی سطح پر پیداوار شروع ہونے سے ملک آہستہ آہستہ

کوویڈ-19 ویکسین کی ضروریات پورا کرنے میں بڑے پیمانے پر خود کفیل ہو

جائیگا۔ پاکستان میں ویکسین کے اہل 10 کروڑ افراد میں سے حکومت کا 2021ء

کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، اس وقت ملک میں

یومیہ تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جسے حکومت

یومیہ 3 لاکھ تک بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

=—= 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا 40 سال سے زائد عمر کے

لوگوں میں ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی رجسٹریشن کا

آغاز گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں گاوی کیساتھ

مذاکرات کا آغاز کردیا تھا جس وقت کوئی ویکسین نہیں بنی تھی۔ ای سی سی نے

15 کروڑ ڈالر 30 نومبر کو جبکہ کابینہ نے یکم دسمبر کو منظور کے تھے اور

اس وقت بھی دنیا میں کوئی ویکسین منظور نہیں کی گئی تھی۔ ابھی تک 25 لاکھ

ویکسین لگائی جا چکی ہیں- رواں سال جون کے آخر تک ایک کروڑ 90 لاکھ

خوراک حاصل ہو جائیں گی جن میں سے 90 فیصد خریداری کے ذریعے حاصل

ہوں گی۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انکا کہنا تھا ہم صرف عطیات پر انحصار نہیں کر رہے ہیں حکومت اب تک 3

کروڑ ویکسین کی خوراک کے معاہدوں پر دستخط کر چکی ہے۔ پاکستان میں

موجودہ آبادی میں ویکسینیشن لگوانے کیلئے اہل 10 کروڑ کے قریب ہیں، باقی 18

سال سے کم ہیں اور اکثر ویکسین 18 سال سے زائد عمر کیلئے رجسٹرڈ ہیں-

پاکستان ویکسین تیاری فیصلہ

Leave a Reply