پاکستان ویمن کرکٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنے کی ضرورت ہے ٗ ثناء میر

Spread the love

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا ء میرنے کہاہے کہپاکستان ویمن کرکٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کے مقابلے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ اسٹرکچر بہت آگے ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا ء میر نے کہا کہ ٹاپ رینکنگ میں آنے کیلئے انہیں طویل انتظار کرنا پڑا ٗاگر پاکستان کرکٹ کا اسٹرکچر بہتر ہوگا تو ویمن کرکٹرز کو میری طرح 13 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ثنا ء میر نے کہا کہ ٹاپ رینکنگ اور سال کی بہترین ٹیموں میں آنا اعزاز ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹاپ رینکنگ میں شامل ہو، ویمن کرکٹرز کے لیے ٹاپ رینکنگ میں آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اپنی کارکردگی سے متعلق سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ ان کی انفرادی پرفارمنس اچھی رہی لیکن ٹیم نے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن ٹورنامنٹس میں نہیں۔کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر ثنا ء میر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا سوال بہت مشکل ہے اس بارے میں اکثر سوچتی بھی ہوں تاہم پاکستان کے لئے کھیلنا اچھا لگتا ہے جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی کھیلوں گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بولنگ کے شعبے میں ثنا میر 663 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ 5 بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply