Vote rigstration 127

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 21 لاکھ 4518 ہوگئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) پاکستان ووٹرز تعداد

پاکستان میں 2019-20 کے اعدادو شمار کے مطابق 11 کروڑ 21 لاکھ4 ہزار 518 ووٹرز ہیں جن میں 6 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار149 مرد جبکہ 4 کروڑ 97 لاکھ 8 ہزار369 خواتین ووٹرز ہیں۔ ملک بھر میں 23 ہزار 413 ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ووٹ کی درستگی، اندراج اور غلط ووٹ کے اندراج کو خارج کرانے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مزید پڑھیں

ملک بھر میں 56 فیصد مرد، 44 فیصد خواتین ووٹرز

دستاویزات اور 2019-20 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 56 فیصد مرد ووٹر جبکہ 44 فیصد خواتین ووٹرز درج ہیں- سب سے زیادہ خواتین ووٹرز وفاقی دارالحکومت میں ہیں۔ اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 3538 ہے ان میں 4 لاکھ 22 ہزار 645 مرد جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار 893 خواتین ووٹرز ہیں- جس کا مجموعی تناسب مرد 53 فیصد جبکہ خواتین 47 فیصد بنتی ہیں۔

پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ43 لاکھ 52 ہزار 953

پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ43 لاکھ 52 ہزار 953 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 55 لاکھ 43 ہزار819 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 9134 ہے جس کا مجموعی تناسب 55 فیصد مرد اور45 فیصد خواتین ہیں۔

سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 61 ہزار 581

سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 61 ہزار 581 ہے جن میں ایک کروڑ29 لاکھ 43 ہزار 998 مرد ووٹرز ہیں جبکہ ایک کروڑ4 لاکھ 17 ہزار 583 خواتین ووٹرز ہیں۔ سندھ میں بھی پنجاب کی طرح مجموعی تناسب 55 فیصد مرد اور45 فیصد خواتین ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں کل ووٹرز ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 900

خیبر پختونخواہ میں کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 900 ووٹر ہیں جن میں ایک کروڑ 8 لاکھ 17 ہزار921 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 81 لاکھ 32 ہزار979 خواتین ووٹرز درج ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں مردوں کی تعداد 57 فیصد جبکہ 43 فیصد خواتین ووٹرز ہیں۔

بلوچستان میں کل کی ووٹرز کی تعداد 46 لاکھ 35 ہزار 546 ووٹرز

بلوچستان میں کل 46 لاکھ 35 ہزار 546 ووٹرز ہیں جن میں 26 لاکھ 67 ہزار 766 مرد ووٹرز ہیں اور 19 لاکھ 67 ہزار 780 خواتین ووٹرز کی تعداد ہے جن کا مجموعی تناسب 58 فیصد مرد جبکہ 42 فیصد خواتین ہیں۔
پاکستان ووٹرز تعداد

Leave a Reply