پاکستان ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیم ھے.آئن بیل

Spread the love

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز آئن بیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے گزشتہ سالوں میں ایک روزہ کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے، اسی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیمیں قرار دیا۔این بیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز انگلش ٹیم کو ورلڈکپ کے لئے فیورٹ قرار دے چکے ہیں مگر گرین شرٹس کی انگلش سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اس ٹیم میں بہت سے میچ ونرز کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے خاص طور پر پاکستانی گیند بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں یہ بولنگ لائن اپ کسی بھی ٹیم کو آوٹ کلاس کرسکتی ہے۔این بیل نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ 2019 بہت دلچسپ ہونے والا ہے مگر میری نظریں انگلینڈ پاکستان بھارت پر ٹکی ہیں۔

Leave a Reply