پاکستان نے2019ورلڈ کپ تک کے لیے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر مستقل قبضہ جما لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قومی ٹیم نے مئی 2019ء سے شیڈول ورلڈ کپ تک کے لیے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر مستقل قبضہ جما لیا ہے۔ سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرکے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن 138پوائنٹس کے ساتھ مزید مستحکم کرلی ہے اور اب ورلڈ کپ 2019ء تک کوئی اور ٹیم ان سے یہ پوزیشن نہیں چھین سکے گی۔ بھارت رینکنگ میں 126پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل اپنی اگلی سیریز جنو بی افریقہ کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنی ہے ،گرین شرٹس کو اگر اس سیریز میں 3-0سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تب بھی وہ مئی 2019ء تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم رہے گی اور اس عرصے کے دوران بھارت اپنے اگلے نیوزی لینڈ کے خلاف 3ٹی ٹونٹی میچز جیتنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہی رہے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply