پاکستان نے نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے رپورٹ بھیج دی ، ایف اے ٹی ایف آج جائزہ لے گا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو اپنا نام

گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بقیہ 22 سفارشات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ بھجوا دی ہے۔

اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں برقرار رکھتے ہوئے متنبہ کیا ہے

کہ اگر فروری 2020 تک خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کو بلیک لسٹ میں بھی ڈالا جا

سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ،

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) نے

تیار کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں اسٹیٹ بینک، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی

(نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج کے

نمائندے بھی شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 113مدارس کو حکومتی

نگرانی میں دیا جا چکا ہے، یہ مدارس متعلقہ اسسٹنٹ کی زیر نگرانی کا م کر رہے ہیں جبکہ ان

مدارس سے وابستہ اساتذہ اور طالب علموں کو دو سال کا بجٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ کْل 27 سفارشات میں سے 5 سوالات پر ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی پر پہلے ہی

اطمینان کا اظہار کر چکا ہے جس کے بعد اب بقیہ 22 سفارشات سے متعلق رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 21جنوری کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس سڈنی کی بجائے چین کے دارالحکومت

بیجنگ میں منعقد ہو گا جس کے بعد کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی اور پھر فروری کے پہلے ہفتے

میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکا لنے کا فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب

سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کیے جانے کی کئی کوششیں کی گئیں مگر وہ ناکام

رہا۔ ایف اے ٹی ایف (آج) ہفتہ کو پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان

ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے اقدامات پر مفصل رپورٹ بھیج چکا ہے، رپورٹ میں منی

لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ رپورٹ میں دہشت گردوں کو مالی

معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی

تحقیقات کی مکمل معلومات رپورٹ میں شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں تک رقوم

پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی رپورٹ میں شامل ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں

کی جائیدادیں ضبطگی کی معلومات بھی رپورٹ میں شامل ہے، جائیدادوں کے مالکان کے خلاف

تحقیقات کی پیشرفت سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی

ایف کی جانب سے کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کی جائیگی، پاکستان اقدامات کی روشنی میں

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: